ترک ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” کے اداکار “بامسی بے” اور “آرتک بے” کا ترک وزیر خارجہ کے ہمراہ پاکستان کا دورہ

ترک ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” کے اداکار “بامسی بے” اور “آرتک بے” کا ترک وزیر خارجہ کے ہمراہ پاکستان کا دورہ تفصیلات کے مطابق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکار بامسی بے اور آرتک بے ترک وزیر خارجہ کے ہمراہ پاکستان کا دورہ پر ہیں، دونوں اداکار پاکستان کے دورے پر بہت پرجوش دکھائی دے رہے تھے اور انہوں نے اپنے دورے کے دوران خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقعات سے زیادہ پاکستانیوں سے پیار ملا ہے
پاکستان کے دورے پر آئے ترک اداکار کا کہنا ہے کہ “شروع شروع میں وہ ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” کی غیر روایتی پروڈکشن کاحصہ بننے سے کترا رہے تھے لیکن اب انہیں “ارطغرل غازی” کا حصہ بننے پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ “ارطغرل غازی” میں کام کرنا ان کے لیے بہت ذبردست ثابت ہوا، جس پر انہیں فخر ہے”

پاکستان کے دورے پر آئے ترک ادا کاروں سے سوال پوچھا گیا کہ “یہ جان کر کیا محسوس ہوتا ہے کہ کسی ملک کا وزیر اعظم آپ کی اداکاری اور پروڈکشن دیکھ رہا ہے اور اس کی تعریف کر رہا ہے؟ جس پر بامسی کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ “ان کے لیے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ کسی ملک کا سربراہ اپنے لوگوں کو ان کی پروڈکشن “ارطغرل غازی” دیکھنے کی سفارش کرتا ہے

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار “اینگن التان” اور دیگر اداکار بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، اور تمام اداکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی بے پناہ محبت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے


شاہین سلیم