آج صبح ایمپریس مارکیٹ پر اعجاز اسلم نے کیا ناشتہ کیا؟

پاکستان ڈرا مہ انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز اسلم نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ انہوں نے آج صبح کا ناشتہ کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں کیا۔

مقبول ترین فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار اعجاز اسلم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کراچی کے علاقے صدر میں واقع مشہور ایمپریس مارکیٹ میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ جاری ہے اور اعجاز اسلم کرسی پر بیٹھے ’کینو‘ کھاتے نظر آرہے ہیں
انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں اداکار اعجاز اسلم نے لکھا کہ ’صبح سویرے کراچی کے علاقے صدر میں شوٹنگ اور ناشتے میں تازہ کینو۔‘

اعجاز اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک گھنٹہ قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں، اس کے علاوہ اُن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایک خاتون صارف نے اداکار کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کیا بات ہے اعجاز بھائی آپ کی، چھا گئے آپ۔‘

اعجاز اسلم کی پوسٹ پر ایک اور بیگ جاسم نامی صارف نے کمنٹ کیا کہ ’ارے واہ اعجاز بھائی، کتنے عاجزی پسند انسان ہیں آپ، ماشاء اللّٰہ اسٹار ہیں آپ لیکن پھر بھی کوئی نخرہ نہیں آپ میں، کتنے آرام سے بیٹھ کر آپ کینو کھا رہے ہیں، کوئی پریشانی نہیں آپ کو۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اعجاز اسلم نے اپنا ذاتی بیوٹی برانڈ متعارف کروایا ہے۔

اداکار نے ذاتی بیوٹی برانڈ ’اعجاز اسلم‘ کے نام سے متعارف کروایا ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا۔