واٹربورڈ کے(ریٹائر)ڈائریکٹرمیڈیکل سروسز ڈاکٹرشبیر ساریو پیر کی رات مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ،

کراچی ( ) واٹربورڈ کے(ریٹائر)ڈائریکٹرمیڈیکل سروسز ڈاکٹرشبیر ساریو پیر کی رات مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ،مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے ڈاکٹر شبیر ساریو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی پیغام میں ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ مرحوم شبیر ساریو ایک ملنسار اور انسانیت دوست شخصیت تھے، مرحوم نے دوران ملازمت فرض شناسی اور خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور ملازمین واٹربورڈ کی خدمت کی ، ان کے انتقال کی خبر سن کر مجھ سمیت واٹربورڈ کے تمام ملازمین دکھی ہیں اور اللہ رب العزت کے دربار میں دعاگو ہیں کہ اللہ کریم ورحیم اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے،ان کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبر جمیل دے، آمین