سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل پر منظور نظر ملازمین کو غیر قانونی طور پر نوازنے کا الزام ۔ملازمین میں شدید اضطراب

سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل پر منظور نظر ملازمین کو غیر قانونی طور پر نوازنے کا الزام ۔ملازمین میں شدید اضطراب۔تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل امجد لغاری جو اپنے خاندان کے سیاسی پس منظر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ گہری سیاسی وابستگی کی وجہ سے انتہائی طاقتور افسر مانے جاتے ہیں ان کے خلاف محکمے میں ملازمین میں شدید اس طرح پایا جاتا ہے ملازمین کو ان سے شکایات ہیں کہ مسلسل پانچویں مہینے بھی ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے صوبائی وزیر کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا جاتا ہے اور خاطر میں نہیں لایا جاتا کینیڈا کی دوہری شہریت رکھنے والے ڈائریکٹر جنرل ایک مضبوط اور طاقتور سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے کسی کو جواب دیں نہیں ہے چیف سیکرٹری اور صوبائی وزیر بھی ان کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں اور ڈائریکٹر جنرل اپنی مرضی سے جب چاہتے ہیں کئی مہینے تک کینیڈا کا دورہ کر کے وہاں رہتے ہیں اور جب جی چاہتا ہے پاکستان واپس آکر اختیارات سنبھال لیتے ہیں ان کی غیر موجودگی میں کسی اور کو چارج نہیں دیا جاتا متعدد افسران نے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی کے عہدے پر تعیناتی حاصل کرنے کے لیے کوششیں کی لیکن صوبائی وزیر نے یہ کہہ کر ہاتھ اٹھا لیے کہ وہ موجودہ ڈی جی کو ہٹا کر سیاسی مخالفت اور ناراضگیاں مول نہیں لینا چاہتے صوبائی وزیر کو بھی محکمہ خوراک کے ملازمین الخصوص سندھ فوڈ اتھارٹی کے ملازمین اور مختلف اہم شخصیات کی جانب سے ڈاکٹر جنرل اور ان کے منظور نظر افراد کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہو چکی ہیں لیکن ان پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔اب ملازمین نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں پوری تنخواہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ فیلڈ الاؤنس بھی دلوایا جائے اور مسلسل کئی مہینوں سے ان کی تنخواہ میں ہونے والی کٹوتی کو روکا جائے اور اس کا ازالہ کیا جائے ملازمین کے مطابق ڈی جی فوڈ امجد لغاری منظورنظر ملازمین کو غیر قانونی طور پر نوازنے میں مصروف ہیں انہیں تو پورے تیس دنوں کی اجرت لیتے ہیں لیکن دوسری جانب بھیڑ میں کام کرنے والے ڈیلی ویجرز ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کروا کر انہیں فیلڈ الاؤنس سے بھی محروم رکھا جاتا ہے روزنامہ امت کی ایک رپورٹ کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے ایک متاثرہ ڈیلی ویجز ملازم نے امت کو بتایا کہ جب اس ماہ بھی تنخواہ کٹوتی کرنے کے بعد ملی تو اس نے شعبہ ہے اکاؤنٹس سے تفصیلات معلوم کرنا چاہیں تو وہاں اکاؤنٹ افسر نے بتایا کہ انہیں انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس جام سجاد روفی کی طرف سے جو ہدایت ملی تھی اسی کے مطابق ان کی تنخواہ بنا کر دیں گی اس سے زیادہ تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا گیا ڈیلی ویجز ملازمین نے مطالبہ کیا کہ کرونا وبا کے دوران مہنگائی میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ گھر کے اخراجات پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے ایسے میں تنخواہوں میں مسلسل کٹوتیاں ناقابل برداشت ہیں آمدہ رپورٹ کے مطابق جب اس معاملے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ان کا موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا انہیں واٹس ایپ میسج بھیجا گیا جواب آنے پر ان کا موقف سامنے شاہد کیا جائے گا لیکن جواب نہیں آیا ۔

https://www.ummat.net/2021/01/13/news.php?p=news-63.gif