سیف علی خان اور کرینہ کپور نے نیا گھر لے لیا

بھارتی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس سے متعلق میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نئے گھر میں شِفٹ ہو چکی ہیں۔

کرینہ کپور کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور اور قریبی دوستوں بھارتی شوبز کی نامور اداکاراؤں ملائیکہ اڑورا اور امریتا اروڑا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے
کرینہ کپور کے تصویر میں سب ہی نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں
کرینہ کپور کی جانب سے اپنی یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ایک کیپشن بھی لکھا گیا ہے جس میں اُن کہنا ہے کہ ’اُن کی خوشگوا یادیں رہی ہیں، اب وہ نئی شروعات کے لیے آگے کی جانب بڑھ رہی ہیں ۔‘

کرینہ کپور کے اس انسٹا گرام پوسٹ پر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر اداکار، نواب آف پٹودی سیف علی خان اور بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ نئے گھر میں شفٹ ہو رہی ہیں
جس فلیٹ کی کرینہ کپور نے تصویر شیئر کی ہے اُس سے متعلق بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ یہ فلیٹ کئی سال پہلے خریدا گیا تھا، سیف علی خان اور کرینہ کپور خان اکثر یہاں آتے بھی رہتے تھے مگر اب یہ جوڑی باقاعدہ یہاں منتقل ہونے جا رہی ہے۔