پی ایس ایل ٹریفک پلان پر اپوزیشن اور حکمران جماعت کے تحفظات-ازسر جائزہ لینے کی تجویز

سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اور حکمران جماعت نے پی ایس ایل کے ٹریفک پلان سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ایس ایل ٹریفک پلان سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ٹریفک پلان پی سی بی دیتا ہے تاہم حکومت ازسر جائزہ لینے کی تجویز دے گی۔سندھ اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی رکن خرم شیر زمان نے کہا آئندہ پی ایس ایل میچز کراچی میں ہونے جارہے ہیں خدشہ ہے کہ ان میچز کے دوران بھی شہریوں کو شدید ٹریفک جام کا سامنا رہے گا۔ ٹریفک پولیس اپنا پلان صرف اپنا الو سیدھا کرنے کےلیے بناتی ہے۔ دریں اثنا ایوان نے دی بریٹ ہاگسن یونیورسٹی ایٹ کراچی کا نام تبدیل کرکے سلیم حبیب یونیورسٹی کرنے کا ترمیمی بل منظور کرلیا۔