پیپلز پارٹی نے کراچی کے نام پر سیاست کر کے ہمیشہ اسکی حق تلفی کی ہے۔طاہر ملک

پریس ریلیز

پیپلز پارٹی نے کراچی کے نام پر سیاست کر کے ہمیشہ اسکی حق تلفی کی ہے۔طاہر ملک
کراچی کو روم بنانے کی باتیں کرنے والے گزشتہ 13 سال سے کہاں تھے۔ طاہر ملک
فائر ٹینڈرز کے تحفے کے بعد اب کراچی میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوگا۔طاہر ملک

کراچی،11جنوری: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے نام پر سیاست کر کے ہمیشہ اسکی حق تلفی کی ہے۔کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر پیپلز پارٹی کی حق تلفیوں کی مثال ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا۔طاہر ملک نے کہا کہ پہلے آصف زرداری اور اب بلاول زردادی قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔کراچی کو روم بنانے کی باتیں کرنے والے گزشتہ 13 سال سے کہاں تھے جب عروس البلاد کراچی جو موئن جو ڈرو بنا دیا گیا۔وزیر اعلی سمیت انکی کابینہ محض نوٹ بنانے میں مصروف ہے۔وزیر بلدیات کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔وزیر تعلیم جرائم پیشہ عناصر کی سرپرسی میں ملوث ہیں۔ پیپلز پارٹی کی وزراء کی ٹیم کم گینگ زیادہ لگتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی مکمل کابینہ سنگین جرائم کی مرتکب رہی ہے۔طاہر ملک نے کہا کہ ملک کے معاشی حب کراچی کو سیاست کر کے تباہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔پی ٹی آئی قوم کے حقوق کی علمبرراد جماعت کا نام ہے۔وزیر اعظم عمران خان کراچی کی ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونے دینگے۔فائر ٹینڈرز کے تحفے کے بعد اب کراچی میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان کراچی کی تمام محرومیوں کو دور کردینگے۔

جاری کردہ
میڈیا سیل پی ٹی آئی سندھ