ٹیکسٹائل مل کی کاٹن اسٹاک تک رسائی روکنے سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہوں گی۔ میاں ناصر حیات مگو صدر ایف پی سی سی

پریس ریلیز
وفاق ایوانہا ئے تجا رت وصنعت پاکستان

ٹیکسٹائل مل کی کاٹن اسٹاک تک رسائی روکنے سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہوں گی۔
میاں ناصر حیات مگو صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی (11 جنوری 2021) میاں ناصر حیات مگوں صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کو متاثر کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی جس میں موجودہ مشکل ماحول میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا تھا۔ انہوں نے حکومت اور وزارت تجارت سے مطالبہ کیا کہ وہ گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ جو کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والا ایک اہم برآمد کنندہ ہے کے خلاف پاکستان ریلوےکے ایکشن کا فوری طور پر نوٹس لیں۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے قانونی طور پر ایک ایسی جگہ حاصل کی جہاں اس نے بڑی مقدار میں کپاس کے اسٹاک کو رکھا ہے جس جگہ کی لیز دستاویزات کی جانچ سپریم کورٹ آف پاکستان اور سندھ ہائیکورٹ کرچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے اتھارٹی اس وقت ایکشن لے رہی ہے جب ٹیکسٹائل ملیں / برآمد کنندگان اپنی برآمدات کے آرڈر پورے کرنےمیں مصروف ہیں۔ جبکہ دوسری طرف اس وقت کپاس کی مقامی پیداوار طلب کے مطابق نہیں ہے۔ لہذا ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کپاس درآمد کر رہے ہیں اور اسے موزوں جگہ پر رکھ رہے ہیں۔ اس کارروائی سے نہ صرف پاکستان کی برآمدات متاثر ہوگی بلکہ ہزاروں کارکنوں کی ملازمتیں بھی داؤ پر لگ جائیں گی۔ گل احمد ٹیکسٹائل کی مصنوعات کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے اور ٹیکسٹائل مل کی روئی کے اسٹاک تک رسائی روکنے سے اس کی پیداواری سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔اور ان کے برآمد کیےجانے والےمال کی تیاری میں بھی تاخیر ہوسکتی ہیں۔ اس طرح ریوینیو کا نقصان، بدنامی اور غیر ملکی خریداروں کا اعتماد خراب ہوسکتا ہے۔میاں ناصر حیات مگو صدر ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت اور وزارت تجارت سے مطالبہ کیا ہے کہ گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کواپنے خام مال تک رسائی کی اجازت دینے کے لیے فوری طور پر مداخلت کریں۔ تاکہ اس کے کارکنان کا روزگار برقرار رہے اور ایکسپورٹ کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔

سید مسعود عالم رضوی
سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی