عرفان خان کے بیٹے نے فلموں میں قدم رکھ دیا؟

گزشتہ برس انتقال کر جانے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے اداکاری سے متعلق ایک کتاب شیئر کی جس پر والد عرفان خان کے دستخط بھی موجود تھے
بابیل خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کتاب ’ایکٹرز آن ایکٹنگ‘ کے سرورق کی تصویر شیئر کی جس پر اداکار عرفان خان کے دستخط تھے اور انہوں نے اس تصویر کی کیپشن میں مداحوں کو اس کتاب کی پیشکش کی
اس کتاب کی پیشکش کے بعد چاہنے والوں نے بابیل خان سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے متعدد سوالات کیے۔

عرفان خان کے بیٹے بابیل خان بھی اپنے چاہنے والوں کو ان تمام تر سوالات کے جوابات دیتے رہے
بابل سے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کب اس فیلڈ میں قدم رکھیں گے جس کے جواب میں انہوں نے کہا ’میں پہلے ہی اداکاری کی فیلڈ میں ہوں سوال یہ ہے کہ میں کب فلموں کی دنیا میں قدم رکھوں گا۔‘

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی میں مئی میں اپنی ڈگری مکمل کرلوں گا ویسے ہی میں آفرز کی تلاش شروع کردوں گا۔
ایک اور مداح نے بابیل خان سے ڈائریکشن اور اسکرپٹ رائٹنگ پر کتاب تجویز کرنے کو کہا جس پر انہوں نے کتاب ’اسٹوری‘ اور ‘آن فلم میکنگ’ پڑھنے کی تجویز دی