کمشنر کراچی نے والدین سے تعاون مانگ لیا ۔ عظیم قومی مقصد کے لیے جدوجہد جاری رہے گی ۔نوید شیخ کا عزم


کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع کمشنر کراچی نے افتتاح کیا
بائیس لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے کمشنر کراچی کی میڈیا سے بات چیت
پولیو قومی مقصد ہے پولیو کے خاتمہ تک جدوجہد جاری رہے گی کمشنر کراچی نوید شیخ
کورونا پھیلاو کی روک تھام کی ایس او پیز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کئے گئے ہیں کمشنر کراچی
والدین تعاون کریں ۔اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو ہر مہم میں قطرے پلائیں کمشنر کراچی کی اپیل

کراچی ( )کراچی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم پیرسے شروع ہو گئی۔ کمشنر کراچی نوید شیخ نے ہلال احمر اسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی، بل اینڈ ملنڈا گیٹس ا فاﺅنڈیشن کے نمائندے ڈاکٹر احمد علی شیخ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر جنوبی ڈاکٹر راج کمار، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف اور میڈیا کے کے نمائندے اور دیگر بھی مو جو د تھے۔کمشنر نے کہا کہ کوانسداد پولیو مہم پانچ روزہ ہوگی رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیئے مزید دو روز جاری رہے گی مہم 17 جنوری تک جاری رہے گی ۔[انھوںنے کہا کہ پولیو کے خاتمہ تک ہر ماہ مہم کا انعقا ہو گا انھوں نے کہا کہ کورونا پھیلاو کی روک تھام کی ایس او پیز کو مدنظر رکھ کر انسداد پولیو مہم کے اقدامات کئے گئے ہیں انسداد پولیو قومی مقصد ہے اس سے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے ۔انھوں نے کہا کہ مہم کے دوران کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے تمام ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا ۔ کورونا کے پھیلاو کو روکنے اور پولیو کے خاتمہ کی کوششیںساتھ ساتھ جاری رہیں گی ۔ کورونا پھیلاو کو روکنے کی کوششوں میں انسداد پولیو کی جدوجہد متاثر نہیں ہو گی۔انھوں نے کہا کہ ان کوششوں کی کامیابی کے لئے والدین کاتعاون درکار ہے۔ انھوں نے والدین سے تعاون کی اپیل کی انھوں نے والدین سے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا مقصد بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔انسداد پولیو مہم ہر ماہ منعقد ہوتی ہے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے پلائیں اس سے ان کے اندر پولیو وائرس سے لڑنے کی مطلوبہ مدافعت پیدا ہو گی۔