بندے کی زندگی برباد کر دی اور اب نیک پروین بن رہی ہے ، اداکارہ نوین شدید تنقید کی زد میں، پاکستانی خواتین چڑھ دوڑیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین وقار اپنے حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران دیے گئے بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ اداکارہ نوین وقار ڈرامہ انڈسٹری میں ادکاری کے علاوہ بطور آر جے اور وی جے بھی کام کر چکی ہیں، نوین وقار نے 2012 میں اداکار اور کامیڈین اظفر علی کے ساتھ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں
شادی کی، یہ اداکار اظفر علی کی دوسری اور نوین وقار کی پہلی شادی تھی تاہم 2015 میں اداکار جوڑی میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ شادی کی ناکامی کے بعد اداکارہ نوین وقار نے اب تک شادی نہیں کی۔ اپنے حالیہ انسٹا گرام لائیو سیشن میں نوین وقار نے سنگل خواتین کو ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ غلط انسان سے شادی کرنے سے اچھا ہے کہ آپ سنگل رہیں اور خوش رہیں۔ اداکارہ کے اس بیان پر فیس بک صارفین کی جانب سے اداکارہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کی اکثریت کا خیال ہے کہ اداکارہ نے ہی اپنے پہلے شوہر کا گھر برباد کیا اور اس سب کے بعد بہت دیر سے انھیں اس بات کا خیال آیا۔ فیس بک کی ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ بطور شوہر سارے مرد ہی کیوں غلط ہوتے ہیں، بیوی غلط نہیں ہو سکتی کیا؟ تاہم چند صارفین کی جانب سے اداکارہ کے بیان کی حمایت بھی کی گئی۔

https://dailyausaf.com/showbiz/news-202101-83874.html