سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کی ضرورت ہے، ضیاء عباس

سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کی ضرورت ہے، اپوزیشن کو سائیڈ لائن کر کے جمہوری حکومت نہیں چلتی ہے،انہوں نے کہا کہ این آر او کا کھیل ختم کر کے حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے ،سیاسی افراتفری سے ملک کو معاشی طور پر مزید نقصان پہنچے گا۔