ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ بعنوان موبائل جرنلزم کا انعقاد کیا گیا

کراچی (پ ر) 9 جنوری ،
ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ بعنوان موبائل جرنلزم کا انعقاد کیا گیا یہ ورکشاپ تین مراحل پر مشتمل تھی شوٹ ، ایڈٹ اور اپلوڈنگ(شئیرنگ) ورکشاپ کے لیے بطور ٹرینر سئنیر کیمرہ دانش نے خدمات فراہم کیں انہوں نے اپنے ابتدائی لیکچر میں کہا کہ ہم صرف اپنے تجربات شئیر کر رہے ہیں میڈیا انڈسٹری کافی سکڑ رہی ہے ڈاؤن سائزنگ اور پھر کووڈ 19 کے باعث بے روزگاری کی ایک بڑی لہر سامنے آئی میڈیا ہاؤسز کم سے کم اسٹاف رکھ رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ ٹیکنالوجی جو زیادہ انوالو ہو رہی ہے عنقریب فائیو جی ٹیکنالوجی چھا جائے گی ملٹی ٹیلنٹڈ یا ملٹی ٹاسکنگ افراد کی زیادہ مانگ ہو گی کل تک لاکھوں روپے کی ڈی سی این جی لائیو کے لیے یوز ہوتی تھی پر آج موبائل فون پر ایک سافٹ وئیر لائیو ویو کے ذریعے یہ ممکن ہو چکا ہے 92 چینل اس پہ کام کر رہا ہے ایڈیٹنگ بھی سیکھنی ہو گی رپورٹنگ کے لوازمات سے بھی آگاہ ہونا پڑے گا فری لانس کام کرنے والے افراد کے لیے یہ ورکشاپ زیادہ اہم ہے
میرا یقین ہے بلکہ میرے کئی دوست پانچ سو ڈالر منتھلی کما رہے ہیں کوئی بھی ایسا اسمارٹ فون جو تین جی بی ریم کا ہو اور 12 میگا پکسل کا کیمرہ ہو
فون پر گرپ اچھی رکھیں تک آپ کا آپٹیکل امیج اسٹیںبلائزیشں ہونا چاہیے موبائل فون کے مائیک تین سو سے لیکر دس ہزار تک دستیاب ہے پر پانچ سو والا مائیک بھی کافی ہے
ٹرائی پوڈ یوز کریں گے تو زیادہ بہتر ہے شوٹ کے لیے آپ نیوز سینس کے مطابق شوٹ کرتے ہیں اومنی ڈائریکشنل مائیک
ارد گرد کی آواز لے گا
ڈائریکشنل مائیک ڈائنا مائیک ارد گرد کی آواز نہیں لے گا
ایکسٹرنل مائیک کام نہیں کرتا
اوپن کیمرہ اپلیکیشن متعارف کروائی گئی ہے
کائنڈ ماسٹر ایڈیٹ سافٹ ویئر سے بھی کام کر سکتے ہیں اس سافٹ وئیر پر ایسے تمام ٹولز دستیاب ہے جو ایک نیوز پیکیج یا چینل کے لیے درکار چیزیں ہیں یہ ورکشاپ اے سی جے کے آفیشل پیج سے لائیو نشر کی گئی دانش بھائی نے آسان فہم زبان و انداز سے یہ ورکشاپ مکمل کی تربیتی ورکشاپ میں وڈیو جرنلسٹ کی بڑی تعداد شامل تھی اور پورے انہماک سے انہوں نے ورکشاپ کو انجوائے کیا اور اسے بہترین و مفید معلومات پر مبنی ورکشاپ قرار دیا تقریب کے آخر میں معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر حنید لاکھانی کے ہاتھوں تمام شرکا کو اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا محترم حنید لاکھانی نے اے سی جے کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس ورکشاپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ان کا کہنا تھا اس طرح کی تربیتی ورکشاپس وڈیو بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں انہوں نے وڈیو جرنلسٹ کے لیے اقرا یونیورسٹی کی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا کہ تعلیمی اسکالر شپ کے لیے جو بھی مجھ سے ہو سکا میں کروں گا،
کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی نے ورکشاپ کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروجیکٹ کے لیے ہمارا مکمل تعاون حاصل رہے گا
معروف جرنلسٹ فہیم صدیقی نے اپنے خطاب کہا کہ ایک ایسی ایسوسی ایشن جسے فعال ہوئے بمشکل ایک سال نہیں ہوا اور انہوں نے بہترین کام کر کے دکھایا ہے
اختتامی خطاب میں صدر اے سی جے محمد کاشف نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ذوق و شوق کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ہمیں مزید اس طرح کی ورکشاپ کروانی ہوں گی ورکشاپ میں اے سی جے کے جنرل سیکرٹری فرحان الیاس ، قائم مقام جوائنٹ سیکرٹری صدیق سنگھار ، خزانچی عدنان علی ، فہیم رضا ممبر گورننگ باڈی ، سئنیر وڈیو جرنلسٹ سید محبوب احمد و محمد فاروق نے شرکت کی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ممبر محمد نبیل بھی ورکشاپ کے دوران موجود رہے ،
*ACJ*