دنیا پر حکمرانی کرنے والا امریکی صدر اپنے پیغامات کے لئے دوسروں کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا محتاج ہوچکا ہے

*پریس ریلیز*
عمران خان پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ ثابت ہونگے. قوم کے ساتھ انا پرستی کا مظاہرہ کرنے والے حکمران امریکی صدر کا حشر یاد رکھیں.دنیا پر حکمرانی کرنے والا امریکی صدر اپنے پیغامات کے لئے دوسروں کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا محتاج ہوچکا ہے. جمہوریت کے ساتھ من مانیاں کرنے والوں کو جمہوریت نشان عبرت بنا دیتی ہے. پاکستانی عوام میاں محمد نواز شریف کے ووٹ چرانے والوں کو معاف کرنے کو تیار نہیں. عوامی عدالت کے فیصلوں سے پہلے ہی عمران خان اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیں اور گھر کا راستہ لیں.
*شیخ محمد شاہجہاں*..سابق نائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی.

(ہفتہ09 دسمبر 2021 ( پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما، کراچی کے حلقے NA-243 سے *مسلم لیگ(ن) کے امیدوارحاجی شیخ محمد شاہجہاں* نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی دفتر لاہور میں مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری کے ساتھ خصوصی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انجام سے عبرت حاصل کریں.دنیا پر حکمرانی کرنے والا امریکی صدر اپنے پیغامات کے لئے دوسروں کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا محتاج ہوچکا ہے. عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے امریکی صدر کو بہت جلد عدالتوں میں بھی پیش ہونا پڑے گا جو ہمارے مسلط حکمران کا بھی مقدر بن چکا ہے. کوئٹہ کے شہدا کے لواحقین کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے مکافات عمل سے ڈریں اور قوم کے ساتھ انا پرستی کرنے والے امریکی صدر کا حشر یاد رکھیں. مسلط حکمران یاد رکھیں جمہوریت کے ساتھ من مانیاں کرنے والوں کو جمہوریت نشان عبرت بنا دیتی ہے.. شیخ محمد شاہجہاں نے مچھ بلوچستان میں کانکنوں کے قتل عام پر وفاقی حکومت کی سردمہری اور ہزارہ برادری کے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ تضحیک آمیز روئیے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست عوام کی رکھوالی ہوتی ہے وزیر اعظم کو اگر کوئی خطرات درپیش تھے تو انہیں قوم کو آگاہ کرنا چاہییے لیکن مطلق العنان وزیر اعظم ریاست کو ذاتی جاگیر کی طرح چلا رہے ہیں. شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات محترمہ عظمی بخاری پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بیانئیے کو جس بھرپور انداز سے قوم کے سامنے پیش کر رہی ہیں پارٹی کے اراکین اور قیادت اس پر فخر کرتی ہے. محترمہ مریم نواز شریف اور پارٹی کی مرکزی قیادت کی مثالی جدوجہد اور عوامی رابطے اس بات کا پیغام ہیں کہ بہت جلد پاکستان میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہوگی اور قائد نواز شریف قوم کی رہنمائی کی ذمہ داریاں ادا کریں گے. شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ چھ دن بعد کوئٹہ آکر و وزیر اعظم نے اپنی نااہلی پر مہر لگا دی ہے اور قوم پر واضح کردیا ہے کہ وہ کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں جس کی ڈور دوسروں کے ہاتھوں میں ہے. پاکستانی عوام میاں محمد نواز شریف کے ووٹ چرانے والوں کو معاف کرنے کو تیار نہیں. عوامی عدالت کے فیصلوں سے پہلے ہی عمران خان اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیں اور گھر کا راستہ لیں. جاری کردہ: میڈیا سیل پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن.
رابطہ:0333-3684908