پنجاب فارمیسی کونسل فارمیسی ٹیکنیشن کے امتحانات عین وقت پر ملتوی ۔امیدوار سخت مایوس

پنجاب فارمیسی کونسل فارمیسی ٹیکنیشن کے امتحانات جو 27 اور 28 اپریل کو شیڈیول کے مطابق لیے جانے والے تھے وہ عین وقت پر ملتوی کردیے گئے یہ امتحانات این ٹی ایس کے زیر اہتمام ہونے تھے لیکن کوئی وجہ بتائے بغیر عین وقت پر ملتوی کر دیے گئے ہیں اور امتحانات کی نئی تاریخ کا کوئی اعلان بھی نہیں کیا گیا



امتحانات کی تیاری کرنے والے امیدواروں نے اس اچانک اعلان پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے اور آئندہ تاریخ کا اعلان نہ ہونے سے وہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں امیدواروں نے کہا کہ سارا سال تیاری کی تھی اور اب اچانک انتہا ملتوی کر دینے سے ان کا سارا شیڈول متاثر ہوگیا ہے زیادہ تعداد ایسے امیدواروں کی ہے جو مختلف شعبوں میں نوکریاں کرتے ہیں اور اپنا کیریئر بہتر بنانے کے لیے ان امتحانات کی تیاری کر کے فارمیسی کونسل کے ٹیکنیشن بننا چاہ رہے تھے ۔



اپنا تبصرہ بھیجیں