امیتابھ بچن نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اور بِگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن کے ٹوئٹر پر 45 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کو 45 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد امیتابھ بچن بھارتی فلم انڈسٹری کے پہلے اداکار بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 45 ملین فالوورز ہیں۔
امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے صرف ایک ہزار سات سو 99 لوگوں کو اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔

بالی ووڈ اداکار اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماضی کی اپنی یادگار تصویریں شیئر کرتے ہیں اور اس کے علاوہ معنی خیز پیغام بھی جاری کرتے ہیں جس کے ذریعے وہ مسلسل اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں
اس کے علاوہ مختلف تہواروں کی مبارکباد بھی انوکھے انداز میں دیتے ہیں اور بالی ووڈ اداکار کے اس انداز کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 1969میں بالی ووڈ میں فلم ’سات ہندوستانی‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ بچن نے گزشتہ سال ہی بالی ووڈ میں 51 برس مکمل کیے ہیں
امیتابھ بچن بالی ووڈ کے ایسے اداکار ہیں جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ان کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں، وہ چاہئے کوئی بھی زبان بولتے ہوں امیتابھ کا چہرہ ان کے لیے انجانہ نہیں
انہوں نے فلم ’سات ہندوستانی‘ سےسن 1969 میں فلمی کیرئیر کی ابتداء کی مگر اصل شہرت انہیں ’اینگری ینگ مین‘ کے کردار والی فلم ’زنجیر‘ سے ملی۔ ’زنجیر‘ نے حددرجہ کامیابی حاصل کی اور یہیں سے امیتابھ بچن کا لازوال کیرئیر شروع ہوا۔