شاداب خان پی ایس ایل 6 کے لیے دستیاب ہوں گے

دورہ نیوزی لینڈ کے دوران قومی کرکٹرز فٹنس مسائل سے دوچار رہے، وطن واپس پہنچنے کے بعد قومی کرکٹرز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان پی ایس ایل 6 کے لیے دستیاب ہوں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے، بیٹنگ کوچ محمد یوسف طبی معائنے کے بعد بابر اعظم کے ساتھ سیشن کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم کے انگوٹھے میں فریکچر ہو گیا تھا ،بابر اعظم گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے ساتھ لاہور پہنچے
لیگ اسپنر شاداب خان کا منگل کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں فٹنس کا معائنہ ہوگا اور ری ہیب کا عمل مکمل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر امام الحق کا پہلے سے ہی ری ہیب کا کام جاری ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بابر اعظم، امام الحق کی شرکت یقینی ہے۔