کھسیانی بلی کھمبا نوچے ۔خالد تواب نے شکست کے بعد الزامات لگانے شروع کردیے

کھسیانی بلی کھمبا نوچے ۔خالد تواب نے شکست کے بعد الزامات لگانے شروع کردیے

کرپشن کے الزام میں ملوث شخص نے میری فتح کوشکست میں بدلا ،خالدتواب کا الزام
—————-


کراچی(کامرس ڈیسک )ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے2021میں یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کی جانب سے صدارتی امیدوارشیخ خالدتواب نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی جیم خانہ میں کرپشن میں ملوث رہنے والے اور جیل کی ہوا کھانے والے شخص علی رحیم نے بطور چیئرمین الیکشن کمیشن ایف پی سی سی آئی انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ قائم کرکے انتخابات کو متنازعہ بنادیا،ایک ایسا فرد جو پہلے بھی کرپشن کے الزام میں جیل کی ہوا کھا چکا ہو اس سے کس طرح انصاف کی توقع کی جاسکتی تھی ،چیئرمین الیکشن کمیشن علی رحیم نے فیڈریشن چیمبرآف کامرس میں جو الیکشن کرایا ہے، پاکستان کی کسی ٹریڈ باڈیزمیں ایسے الیکشن کی تاریخ میں مثال نہیں ملے گی،کرپشن کے الزام میں ملوث شخص نے میری فتح کوشکست میں بدلا۔اپنے ایک بیان میں شیخ خالدتواب نے کہا کہ فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی جو تقریباً150 ممبران پر مشتمل ہے یہ ممبران طے کرتے ہیں کہ 3رکنی الیکشن کمیشن میں کون لوگ ہونگے لیکن انجم نثار نے بطور صدر ایف پی سی سی آئی الیکشن کمیشن اپنی ذاتی پسند کی بنیاد پر بنایا اور اپوازیشن میں موجود اراکین کی بات نہ سنی گئی اورکراچی،اسلام آباد اور لاہور میں انکے مائیک اوروڈیولنک بند کرکے من مانے فیصلے کرلئے گئے جس پر اپوزیشن ممبران نے احتجاج بھی کیا جس کا ثبوت ڈی جی ٹی او کے پاس موجود ہے،میں نے باضابطہ شکایت ڈی جی ٹی اوکو بھی کی اورسیکریٹری کامرس سے ملاقات کرکے انہیں پوری تفصیل سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیاہے۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/karachi/2021-01-09/page-9/detail-30

ہم سب نے اس ووٹ پر اعتراض کیا اور پھر متفقہ طور پر طے کیا گیا کہ دونوں پولنگ ایجنٹ کے دستخط سے یہ ووٹ سربمہر کرکے ڈی جی ٹی او کے سامنے پیش کیا جائے گا لیکنالیکشن کمیشن نے ہمارے سخت اعتراض کے باوجود سربمہر لفافہ کھول کر میرے اور ناصر حیات کے ووٹ 178برابر کردیئے۔انجینئرداروخان نے کہا کہ ہم نے خالدتواب کے خلاف بے ایمانی اور فراڈ کے ذریعہ کئے گئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ڈی جی ٹی او کو ابتدائی طور پر اپیل کردی ہے اور اگر یہاں سے انصاف نہ ملا تو عدالت جائیں گے۔