حکومت یونان نے لاک ڈاؤن کو 18 جنوری تک بڑھا دیا ہے جو دوکانیں بند ہیں وہ بند ہی رہیں گی پرائمری اسکول 11جنوری سے کھل جائیں گے

(عبدالله طارق کی رپورٹ ) ایتھنز :


یونان میں گزشتہ دو ماہ سے جاری لاک ڈاون میں مزید اضافہ کر دیا گیا اور کرسمَس اور نئے سال پر کھلنے والی دوکانوں کو بند کر دیا گیا ہے یونان حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ابھی ہم کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے یونان میں کرونا وائرس کی صورتحال ابھی بھی تسلی بخش نہیں ہے تاہم کرونا وائرس سے متاثرہ کیسیز میں پہلے سے کافی کمی دیکھنے میں آئی ہے وزارت صحت کی طرف سے ایک خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ کرسمَس اور نئے سال کی چھٹیوں میں یونان بھر میں کافی رش دیکھنے کو آیا اس وجہ سے بھی کچھ نئے کیسیز رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے یونانی حکومت نے لاک ڈاون 7 جنوری کے بجائے 18 جنوری کو کھولنے کا اعلان کیا ہے اور یونان بھر میں سکول 11 جنوری کو کھولنے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ یہ بھی اعلان کیا ہے سکول میں جانے والے تمام طلباء کے پہلے کرونا ٹیسٹ ہوں گے کرسمَس اور نئے سال کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی ایتھنز کے مشہور علاقوں میں عوام کا رش بھی کم نظر آیا ہے