پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس کی خرابی صارفین کے لئے وبال بن گئی


سجاول: سجاول میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس کی خرابی صارفین کے لئے وبال بن گئی ہے ، اور صارفین کے انٹرنیٹ اور ٹیلفون کی مصنوعی خرابی کو درست کرنے کے بجائے تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے ، صارف رہنماشفیع اللہ میمن نے بتایاکہ گذشتہ رات ان کے انٹرنیٹ کو بلاجواز معطل کردیاگیاجس کی بروقت اطلاع متعلقہ حکام کو دی گئی، اس سے قبل پانچ جنوری کو اچانک نمبرمنقطع کیاگیاتاہم شکایات پر ایک گھنٹے میں بحال کیاگیا، اس سے قبل بھی تحریری و زبانی شکایات کے باوجود سجاول میں ٹیلیفون و انٹرنیٹ کی بہتری کے اقدامات نہیں کئے جارہے ، جی ایم پی ٹی سی ایل حیدرآباد نے گذشتہ سال سجاول آکر صارفین کو نئے سسٹم کی نوید دی لیکن اس پر عمل کرنے کے بجائے نااھل عملہ کوکھلی چھوٹ دی گئی ہے ضلع بھرمیں پرانے سسٹم اور کیبلز کی وجہ چھ ایکسچنج لاوارث پڑے ہیں ، ٹیکنیکل عملہ تک موجود نہیں ہے جبکہ صارفین کو اضافی بلنک کا سلسلہ جاری ہے ، صارفین نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر سجاول میں ایک کھلی کچہری کراکے صارفین کی شکایات سنی جائیں اور سروس کی بہتری کے اقدامات کئے جائیں