قطر اسپتال میں 58 ڈاکٹرز موجود

سندھ اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت سراج قاسم سومرو نے کہا ہے کہ آج بھی قطر اسپتال میں 58 ڈاکٹرز موجود ہیں اوروہاں بہترین طریقے سے مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ محکمہ صحت میں جب بھی بھرتی ہوگی ور متعلقہ علاقے کے لوگوں کوبھی لیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عدیل شہزاد کے ایک توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہی ۔رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ قطر اسپتال میں اولڈبلڈنگ کے سامنے نئی بلڈنگ تعمیر کی گئی ہے مگرگزشتہ تیرہ سال سے بھرتیاں نہیں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لاکھوں زندگیوں کا مسئلہ ہے حکومت سندھ کا محکمہ صحت اس جانب توجہ کیوں نہیں دے رہا ہے۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شہریار شر نے اپنے ایک توجہ دلاﺅ نوٹس میں کہا کہ گھوٹکی میں 800 اسکول خستہ حال ہیں۔سندھ میں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ پاس اساتذہ کو ملازمت دی جائے۔وزیر تعلیم سعید غنی نے توجہ دلاﺅ نوٹس کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 9000 سے زائد اسکولوں کی ایک اسکیم رکھی ہے۔گھوٹکی میں 101 نئے اسکول بنا رہے ہیں۔سندھ میں اسکولوں میں فرنیچر کا مسئلہ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے ہمارے بہت سے کام نہیں ہوسکے۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی بلال عبدالغفار نے محکمہ خزانہ سندھ میں اربوں روپے کی بے ضابطگی پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ 171بینک اکاونٹس کے ذریعے پنشن تنخواہوں کی مد میں رقم کرپشن کی گئی ،سندھ کی ایک سیاسی شخصیت کو بڑے پیمانے پر کرپشن کا پیسہ منتقل کہا کہ 2012 میں پنشن فنڈ میں خرد برد ہوئی تھی ۔کرپشن کیس میں گرفتار افسران کو سزائیں ہوچکی ہیں۔تحقیقات کے بعد خردبرد کی رقم نیب کے ذریعے ریکور کی جاچکی ہے۔ایوا کیاگیا،پنشن فنڈ میں مبینہ بدعنوانی پر کوئی کاروائی ہوئی ہے توبتایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے رقم خردبرد ہوئی ۔وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاﺅلہ نےن کی کارروائی کے دوران میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ پر ماروی راشدی کی ایک تحریک التواءبحث کے لئے منظور کرلی گئی جس کے بعدسندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر تک ملتوی کردیا گیا۔