صحافیوں کو شراب کی ایک بوتل کی مار قرار دینے والے سابق وفاقی وزیر خود گردش زمانہ کی لپیٹ میں آ کر عدالتوں کے پھیرے لگانے لگے ۔

صحافیوں کو شراب کی ایک بوتل کی مار قرار دینے والے سابق وفاقی وزیر خود گردش زمانہ کی لپیٹ میں آ کر عدالتوں کے پھیرے لگانے لگے ۔
احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی وغیرہ کے خلاف ریلوے اراضی کو غیر قانونی طور پر لیز پر دینے کے ریفرنس میں تین غیر ملکی اشتہاری قرار دیتے ہوئے دو غیر حاضر ملزمان کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ جمعرات کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی افسر عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے ملائیشین باشندوں انور بن آدم، آلدیلان بن آدم، داتو کاسا کو اشتہاری قرار دیکر کیس الگ کر دیا۔