متعدد بار اپنے خدشات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا، ذرائع کے مطابق انہوں نے ‏آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں سخت موقف اپنایا ہوا تھا،تابش گوہر آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں کے پیسے واپس کروانے کے حق میں تھے، انہوں نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا،تابش گوہر توانائی کے شعبے میں اہم کردار نہ ملنے پر بھی دلبرداشتہ تھے،پی پی آ ئی کے مطابق تابش گوہر کے ندیم بابر اور عمر ایوب سے اختلافات کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں، توانائی پر ڈائریکشن نہ ہونے پر تحفظات تھے، متعدد بار اپنے خدشات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔

https://jang.com.pk/news/869273?_ga=2.213098960.578716829.1609998238-445345171.1609998237