وزارت صحت نے میڈیکل یونیورسٹیز کو رواں ماہ امتحانات لینے سے روک دیا

جہاں ملک بھر میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 118 نئے کیسز اور 52اموات رپورٹ ہوئے وہیں وزارت قومی صحت سروسز نے رواں ماہ کے دوران ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیز کو امتحانات لینے سے روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت کے ترجمان ساجد شاہ نے بتایا کہ قومی صحت سروسز کے سیکریٹری عامر اشرف خواجہ کی زیرصدارت ایک اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ طب کے شعبے کے امتحانات یکم فروری کے بعد کروائے جائیں گے۔

https://jang.com.pk/news/869284?_ga=2.157542910.578716829.1609998238-445345171.1609998237