چمن – سلطان زئی کےعلاقے میں پولیو ٹیم پرفائرنگ، خاتون پولیو ورکرجاں بحق، ایک زخمی

چمن – سلطان زئی کےعلاقے میں پولیو ٹیم پرفائرنگ، فائرنگ سے خاتون پولیو ورکرجاں بحق، ایک زخمی، پولیو ورکر کی لاش اورزخمی کواسپتال منتقل کر دیا گیا، علاقے کی ناکہ بندی کرکے لیویز اہلکار سرچ آپریشن کررہے ہیں، سلطان زئی کےعلاقے میں پولیومہم عارضی طورپرمعطل کردی گئی، وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی چمن میں خاتون پولیو ورکرز پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت۔ رپورٹ طلب، وزیراعلئ کا فائرنگ کے واقعہ میں ایک خاتون کے جاں بحق اور دوسری خاتون کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار۔




وزیراعلئ کی واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور پولیو ورکرز کے تحفظ کو ہر صورت یقینی کی ہدایت۔ خواتین پر حملہ صوبے کی روایات اور اسلامی اقدار کے منافی ہے۔ حملے میں ملوث عناصر سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔ پولیو مہم میں رکاوٹ پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام بنا کر اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کو محفوظ بنائیں گے، جام کمال خان.
احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے پولیو کی اتنی سخت سیکورٹی کے باوجود کیسے حملہ کیا گیا۔ پو لیو ٹیم پر حملہ سے جاں بحق لیڈی ورکر کے لواحقین کا ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج جارہی ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں