کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد مولانا طارق جمیل صاحب کی طبیعت اب کیسی ہے؟چاہنےوالوں کیلئے بڑی خبر آگئی ۔

اسلام آباد(نیو زڈیسک) گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب کے محبت بھرے پیغامات اور دعاؤں کے لیے آپ کا شکرگزار ہوں۔‘مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ ’الحمداللّہ! اب میری طبیعت میں پہلے سے کافی بہتری

آرہی ہے۔‘طارق جمیل کی مقبولیت کی بات کریں تو اُنہوں نے 15 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ پیغام جاری کیا ہے جسے اب تک دو لاکھ 18 سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ مولانا طارق جمیل کی مکمل صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری دنوں میں مولانا طارق جمیل بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے لہٰذا اطبّاء کے مشورے سے اسپتال داخل ہو گیا ہوں۔اپنے پیغام میں معروف مبلغ اسلام نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔