نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مشکور

نیوزی لینڈ کرکٹ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دور میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کردیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نیوزی لینڈ میں پاکستانی اور کیوی کھلاڑیوں کی میدان میں مصافحہ کرنے کی تصاویر جاری کیں
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’ان مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے شکر گزار ہیں، دورے کے لیے دی گئی پاکستان کرکٹ کی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔‘

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی محفوظ وطن واپسی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں