محکمہ صحت سندھ نے سندھ پبلک سروس کمیشن پاس کرنیوالے232نرسز کی پوسٹنگ کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق تمام نرسز کو پہلے پوسٹنگ کے مقام پر جوائننگ دینی ہو گی جس کے بعد ان نرسز کا کراچی اور حیدرآباد میں تبادلہ کر دیا جائے گا ۔دستیاب دستاویزات کے مطابق نواب شاہ ،لاڑکانہ ،حیدرآباد،سکھر ،مورو ضلع نوشہرو فیرز ،بدین ،قمبر شہداد کوٹ ،شکار پور ،میرپور خاص اور میر پور ماتھیلو کی232نرسز نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا ۔جوائننگ کے بعد کراچی کے سند ھ گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی میں7نرسز،سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں 10 نرسز ،سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد 5نرسز ،سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر5میں 9نرسز ،پولیس اسپتا ل کراچی 10،ڈاکٹر کے ایم رتھ فائو سول اسپتال کراچی 31،لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد جامشورو 27،سروس اسپتال کراچی 10،انسٹی ٹیوٹ آف انفکیشن ڈیزیز کراچی 20،ڈینٹل کالج گلشن اقبال کراچی 11،سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال 21،ایکسپو سینٹر کراچی 30اور جناح پوسٹ میڈیکل گریجویٹ( جے پی ایم سی )30نرسز کا تبادلہ ہو گا ۔نرسز کی نئی پوسٹنگ کے بعد سرکاری طبی اسپتالوں میں طبی عملہ کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی اورمریضوں کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر آ سکیں گی ۔
Load/Hide Comments