میڈیا ہاؤسز سے ورکرز کی جبری برطرفیوں پرافسوس ہے،انیس قائم خانی





نیوز ایکشن کمیٹی صحافیوں کے لیے بہترین جدوجہد کررہی ہے، امید ہے یہ کٹھن وقت جلد گزرجائے گا، صدر پی ایس پی

کراچی – پاک سر زمین پارٹی کے صدرانیس قائم خانی نے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز سے ورکرز کی جبری برطرفیوں پر مذمت کرتے ہیں پی ایس پی اپنے صحافی دوستوں کے ساتھ ہے اورہرفورم پر صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی میڈیا مالکان ورکرز کوبرطرف کرنے کے سلسلے کو فوری طور پر بند کرے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیوز ایکشن کمیٹی کے کنوینئر عمیر علی انجم سے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر کیا انکا کہنا تھا کہ عمیر علی انجم نیوز ایکشن کمیٹی کے فورم سے اپنی کمیونٹی کے لیے جس طرح بات کررہے ہیں اس پران کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے مجھے اُمید ہے ان کی جدوجہدرنگ لائے گی اس موقع پرنیوزایکشن کمیٹی کے کنوینئر نے پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کا صحافیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ دینے کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا.



اپنا تبصرہ بھیجیں