ایڈووکیٹ جنرل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس

ایڈووکیٹ جنرل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس چیئرمین قاضی خالد علی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوسائٹی واقع ہاکس بے روڈ پر ترقیاتی کام جو کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معطل ہوگیا تھا اس کو دوبارہ شروع کیا جائے۔ فیصلہ کیا گیا کہ پلاٹوں کی ڈیمارکیشن کے بعد سائٹ پلان ممبران کو جاری کیے جائیں گے ۔ فیصلہ کیا گیا کہ جن اراکین نے سوسائٹی کے واجبات ادا نہیں کئے ہیں ان اراکین کو فائنل نوٹس جاری کئے جائیں ۔