محکمہ تعلیم میں 37ہزار اسامیاں خالی ہیں -3 ہزار اسکول گراؤنڈ پر نہیں

سندھ میں تین ہزار اسکول جو کہ گراونڈ پر نہیں تھے،ان کو سسٹم سے نکالا گیاہے،تاہم ان اسکولز کے بند ہونے کی مختلف وجوہ ہیں، یہ بات بدھ کو سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے محکمہ تعلیم سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتائی ، وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا ہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم میں 37ہزار اسامیاں خالی ہیں جنھیں میرٹ کی بنیاد پر پرکیا جائے گا۔۔ انہوں نے کہاکہ جہاں ایک اسکول کی ضرورت تھی وہاں ایک سے زائد بنا دیئے گئے اور اس ضمن میں کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ جومزید اسکول بند کرنے ہیں وہ کریں گے اورجتنے اسکولوں کی ضرورت ہے اتنے ہی چلائیں گے۔سعید غنی نے کہا کہ اگر کسی اسکول میں چھ اسکول قائم ہیں لیکن وہاں صرف دو کی ضرورت ہے تو چار اسکولوں کو بند کردیا جائے گا ۔ کسی بھی اسکول میں کم سے کم تیس بچے ہوہنے چاہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سوال کیا کہ آپ نے کتنے اسکول

کھلوائے یا آپ صرف جلسے ہی کرتے رہے؟ جس پر سعید غنی نے کہا کہ میں سیاسی کارکن ہوں،جلسے کرنا میرا کام ہے تاہم میں بیوقوفی پر مبنی سوالات کا جواب بھی دوں گا۔انہوں نے کہا کہ 49ہزار اسکولوں کا اگر کوئی وزٹ کرے گا تو وہ سپر مین ہوگا ،میں تو تمام اسکولوں کا وزٹ نہیں کرسکتا ۔

https://jang.com.pk/news/868649?_ga=2.110739905.578716829.1609998238-445345171.1609998237