کراچی – گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سری لنکن قونصلیٹ جا کر قونصل جنرل Gnanatheva G.L سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے سری لنکا میں ہونے والی حالیہ بم دھماکوں کی مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا میں بم دھماکوں نے ثابت کردیا کہ دہشت گرد ی عالمی مسئلہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مزید جامعہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔ بعد ازاں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند بھی کئے۔