شہریوں کو پانی کی فراہمی، اس کی منصفانہ تقسیم اور نکاسی آب کی سہولیات میں مختلف نوعیت کے متعددمسائل کا سامنا رہتا ہے،

ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان نے کہا ہے کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی، اس کی منصفانہ تقسیم اور نکاسی آب کی سہولیات میں مختلف نوعیت کے متعددمسائل کا سامنا رہتا ہے،سندھ حکومت خصوصاً وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصرحسین شاہ کے گراں قدرمشوروں،رہنمائی اور تعاون سے ان مسائل سے واٹربورڈ نمبردآزما ہے،لانڈھی،گلبرگ، شاہ فیصل کالونی،گلشن اقبال،کیماڑی، گڈاپ، اسٹیل ٹاؤن،پپری،لیاقت آباد، نیوکراچی،نارتھ کراچی،لسبیلہ،سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فراہمی آب کی مختلف قطر کی لائنوں کی مرمت اور ان میں پیدا ہونے والے رساؤ کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کیئے گئے، رساؤ کو بند کرکے پانی کا ضیا ع روک دیا گیا ہے،لائنوں کے لیکیجز کا خاتمہ شہریوں خصوصاً منتخب نمائندگان کے تعاون سے ہی ممکن ہے، یہ بات انہوں نے رکن سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زما ن سے اپنے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی،انہوں نے بتایا کہ بعض علاقوں خصوصاً کچی آبادیوں میں شہریوں نے واٹربورڈ کی نکاسی اور فراہمی آب کی لائنوں پر تجاوزات قائم کرلی ہیں، ان کے خاتمے کیلئے بھی واٹربورڈ بھرپوراقدامات کرتا ہے، تاہم اس سلسلے میں منتخب اور عوامی نمائندوں کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، واٹربورڈ وقتاً فوقتاً اس ضمن میں شہریوں میں شعور پیداکرنے کیلئے مہم بھی چلاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران  واٹربورڈ نے پاورہاوس چورنگی نارتھ کراچی،گلبرگ یوسی 18،بلاک 10,،میں فراہمی آب کی مختلف قطر کی لائنوں کی مرمت کردی ہے جبکہ شاہ فیصل کالونی نمبر3میں لائن سے رساؤ کے خاتمے کا کام جاری ہے،رحیم  شاہ کالونی،اورنگی،ناظم آباد،گلبہار،فردوس کالونی میں سیوریج اوورفلو کردیا گیا ہے، شاہ فیصل کالونی نمبر 5،میں 36انچ قطر،گلستان جوہر میں دھنسنے والی 15انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام آئندہ 24گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا،اس کے علاوہ واٹربورڈ کی جانب سے محمد خان کالونی،اتحاد ٹاؤن،بلدیہ سرجانی سیکٹر7سی،لانڈھی یوسی 15,16,17,20میں گٹروں پر ڈھکن اور رنگ سلیب رکھے گئے، اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے واٹربورڈ کے اقدامات کو سراہے ہوئے شہریوں کو  پانی ونکاسی آب کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے جاری اقدامات پراپنے بھرپورتعاون کا یقین بھی دلایا۔