سینٹر سلیکشن بورڈ کا اجلاس ، 150آفسران کو ترقی ملنے کا امکان

اسلام آباد(صلاح الدین خان/نمائندہ نوائے وقت)سینٹر سلیکشن بورڈ کے تین روزہ اجلاس کا آج خری دن اب تک 70سے زائد ناموں کی پرموشن لسٹ تیار کرلی گئی ترقیوں کے منتظر دیگر ناموں پر آج غور ہوگا۔سینٹر سلیکشن بورڈ کا اجلاس چیئرمین ایف پی ایس سی کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کی سربراہی میں جاری ، معتبرذرائع کے مطابق قوائدو ضوابط پر پورا اترنے والے 150آفسران کو ترقی ملنے کا امکان ہے ذرائع کاکہنا ہے کہ ترقیوں کے لیے اثر رسوخ، دبائو،ودیگر حربے استعمال کرنے پر چیئرمین کا اظہار برہمی، چیئرمین کی جانب سے میرٹ کو مقدم رکھنے کی بھر پور کوشش کی جارتی رہی مختلف کیڈر کے گریڈ17سے 21تک کے اعلیٰ آفسران کے کیسز پر غور جاری ۔مختلف گروپس ، پی ایس پی، پاس، ایس جی، او ایم جی ، کسٹم، ان لینڈ ریونیو، ریلوے، اکائونٹس، انفارمیشن وغیرہ کے آفسران کے کیسزپر غور کیا گیا، پرموشن دینے کے لیئے آفسران کی سفارشی سمری وزیراعظم کو بھجوائی جائے گی ، وزیراعظم ترقیاں دینے یا سمری مسترد کرنے کی مجاز اتھارٹی ہیں ، ان کی حتمی منظوری کے بعداسٹیبلشمنٹ ڈویژن متعلقہ آفسران کے نوٹیفیکیشن جاری کردے گا۔سلیکشن بورڈ کا اجلاس کافی عرصہ سے تعطل کا شکار تھا ، پہلے ایف پی ایس سی کی چیئرمین کی پوسٹ خالی تھی ، پھر معروف افضل کو چیئرمین تعینات کیا گیا مگر وہ حلف اٹھائے بغیر کرونا کے باعث فوت ہوئے ان کے بعد موجود چیئرمین ایف پی ایس سی کیپٹن ریٹائرڈ زاید سعید کو تعینات کیا گیا ہے یوں سلیکشن بورڈ کا ان کی سربراہی میں یہ پہلا تین روزہ پرموشن بورڈ اجلاس ہے۔