سندھ حکومت کورونا ویکسین کے سلسلے میں جامع پالیسی بنائے گی، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ویکسین کے سلسلے میں ایک جامع پالیسی بنائے گی، منگل کو اپنے ویڈیو بیان میں ان کاکہنا تھا کہ وفاق کی طرف سے اطلاع ملی ہے کے ابھی کورونا ویکسین آنے میں وقت لگے گا اس سے پہلے رواں ماہ کی 15 جنوری کے بعد ویکسین کی دستیابی کا بتایا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی طرف سے ویکسین انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، پہلے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے بعد ہر ڈویژن میں کورونا ویکسین کے انتظامات کیے جائیں گے۔