کراچی کی مختلف شاہراہوں پر دھرنے شروع ۔ٹریفک جام ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن آنے جانے والوں کو مشکلات ۔

 سانحہ مچھ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی دھرنے شروع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام اور لوگوں کو ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر اہم مقامات اور کام پر آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ۔احتجاجی دھرنے شارع فیصل ۔ یو نیورسٹی روڈ نمائش چورنگی کامران چورنگی سمیت مختلف مقامات پر شروع ہو چکے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف شاہراہوں پر ٹریفک زبردست جام ہے شاہراہ فیصل کے دونوں ٹریک پر شدید دباؤ ہے ایئرپورٹ آنے جانے والوں ریلوے اسٹیشن اور شہر سے باہر آنے جانے کے راستوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے مختلف راستوں اور شاہراہوں پر ٹریفک جام ہے اور اس وقت بڑی تعداد میں گاڑیاں اور لوگ سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں