شہید ذوالفقارعلی بھٹواکیسویں صدی کے بہت بڑے آدمی تھے موجودہ پاکستان کے موجد اور ایٹمی قوت کے بانی تھے

سجاول: شہید ذوالفقارعلی بھٹواکیسویں صدی کے بہت بڑے آدمی تھے موجودہ پاکستان کے موجد اور ایٹمی قوت کے بانی تھے ، جس نے ملک کے مسکین اور نچڑے طبقے کی نمائندگی کی اور عوام کو زبان دیکراسے اپناحق لینے کا طریقہ بتایا، یہ بات پی پی ضلع سجاول کے صدر محمد علی ملکانی ، انفرمیشن سیکریٹری سورج سجاولی ، ایم پی اے ھیرسوھو، سردار اسماعیل سوھو، یوتھ ضلع صدر زاھد حسن کھڈو، ڈاکٹرعثمان سرویچ، سکینہ سندھو، ساگرمیمن ،حنیف ولڑو، شفیع لغاری غلام نبی تھیم اور دیگرنے پی پی یوتھ ضلع سجاول کی جانب سے پی پی ضلع سجاول آفس میں پی پی چیئرمین قائدعوام شہیدذوالفقارعلی بھٹو کی ترانوے سالگرہ کو خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو ملک میں خوشحالی اور سلامتی کا ضامن تھا، جس نے ڈاکٹرعبدالقدیر کو بیرون ملک سے پاکستان لاکر ملک کو ایٹم بم دیا،اور چین ، روس ،سعودی عرب سے تعلقات استوار کرکے ،ملک میں صنعتوں کا جال بچھاکر ملک میں خوشحالی لائی ،انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو جس نے پوری دنیاکی مسلم امت کو یکجا کرکے اسلامی سربراھی تنظیم کو منظم کرکے اسلامی بینک قائم کرنے اور مسلم ممالک کو ویٹو پاور دلانے کی جدوجہدکی ، ملک کو متفقہ آئین دیکر تمام صوبوں کو حقوق دلائے ، آج ملک میں مہنگائی اور مفلسی کابحران ہے اس کو شہید بھٹو جیسی طلسماتی شخصیت کی ضرورت ہے ، جو صرف اور صرف بلاول بھٹو کی صورت میں نظرآتی ہے ، اس لئے آج اس سالگرہ کے موقع کو قوت میں تبدیل کرتے ہوئے پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے اس غیرقانونی ،اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کرعوامی حکومت قائم کرنے کی کوشش شروع کی گئی ہے ، تقریب میں ایم این اے ایازشیرازی ،ایم پی اے شاہ حسین شیرازی ،سابقہ ضلع صدر ارباب وزیرمیمن عبدالستار لوھار، ارباب رمیزمیمن ،امیرحیدرشاہ شیرازی، تعلقہ صدر ڈاکٹراقبال میمن، رمیزالحق ذئور، حاجی محمد خلیفو، یوسف جمالی ،جمن جت، شفقت شاہ مٹیاری، محمد صدیق میمن ، جاوید اقبال میمن ، خلق الرحمان سومرو، حاجی محسن سندھی ، محمد موسیٰ لغاری ، غلام مصطفیٰ لغاری ، عبدالغنی راہموں ، نوراحمد کنبھار، ماستر صدیق میربحر، غیاث میمن سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی آخرمیں کیک کاٹاگیا۔