ہانیہ عامر نے فرحان اختر کا گانا گا کر سب کو حیران کر دیا

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک گانا گاتے ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ اُن کے مداحوں کو خوب پسند آ رہی ہے۔

پاکستانی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیوشیئرنگ ایپلکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کی گئی ہے جس پر وہ خوب اپنے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے داد وصول کر رہی ہیں۔
ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ معروف گلوکار فرحان اختر کا گانا ’پی جاؤں‘ بہترین انداز میں گنگنا رہی ہیں
متعدد صلاحیتوں کی حامل اداکارہ ہانیہ عامر کے مداح اُن کی اس ویڈیو پر خوب تعریفی کمنٹس کر رہے ہیں اور اُن کی اداکارانہ صلاحیتوں کی بھی تعریفیں کر رہے ہیں
ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر تا حال ہزاوں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا اُن کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ دن بہ دن گلوکاری میں بھی بہترین ہوتی جا رہی ہیں
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہانیہ عامر کی گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں بہترین انداز میں انگریزی گانا گانے پر امریکی گلوکار جسٹن بیبر کا ’ فیمیل ورژن‘ قرار دیا گیا تھا۔