صوبائی حکومت نے ڈاکٹر فتح محمد مری کو چار سال کے لیے ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

صوبائی حکومت نے ڈاکٹر فتح محمد مری کو چار سال کے لیے ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تفصیلات کے مطابق سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کے تقرر کے لئے قائم تلاش کمیٹی نے ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے 9؍ امیدواروں سے 3 امیدواروں ڈاکٹر فتح محمد مری ، ڈاکٹر محمد صفر میر جتاورڈاکٹر عنایت اللہ راجپر کے ناموں کا انتخاب کر کے وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس بھیجا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے جمعہ کو اوّل نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر فتح محمد مری کو ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کاوائس چانسلر مقرر کردیا۔