گلہری کا نیویارک کے رہائشیوں پر حملہ

امریکا کے شہر نیویارک میں ایک خونخوار گلہری نے محلے کے رہائشیوں پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔
گلہری کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے نیو یارک سٹی بورو کے ریگو پارک محلے کے متعدد افراد نے میڈیا کو بتایا کہ گلہری اچانک چھلانگ لگا کر حملہ کرتی ہے اور اپنے نوکیلے دانتوں سے کاٹ لیتی ہے۔

ایک خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر پر کچھ ہفتے قبل حملہ ہوا تھا، واضح طور پر یہ ہمارے لئے غیر محفوظ صورتحال ہے۔اس کے علاوہ گلہری کے کاٹنے سے متاثرہ مزید تین افراد نے بھی یہ ہی بتایا کہ ان کے ساتھ بھی اس خونخوار گلہری نے یہی کیا۔

نیو یارک کے محکمہ صحت کو جب ریگو پارک میں گلہری کے بارے میں شکایت موصول ہوئی تو محکمہ صحت نے مکینوں کو مشورہ دیا کہ اس قسم کے جانور پکڑنے والے لائسنس یافتہ پنجرے کو استعمال کریں