کرینہ کپور کا ڈریم ہوم کونسا ہے؟

بھارتی فلم انڈسٹری میں ’بیبو‘ کے نام سے مشہور کرینہ کپور نے ممبئی میں واقع نئے اپارٹمنٹ کو اپنا ’ڈریم ہوم‘ قرار دے دیا۔

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان ان دنوں اپنے دوسرے بچے کی آمد کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ننھے مہمان کی آمد سے قبل وہ ممبئی میں واقع اپنے نئے اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش بھی کروا رہے ہیں۔

اس ضمن میں کرینہ کپور نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے
کرینہ کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ممبئی میں واقع اپنے نئے اپارٹمنٹ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ سیاہ لباس تن کیے ایک خاتون کے ساتھ اپارٹمنٹ کی چھت کی جانب اشارہ کررہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمارے پسندیدہ ڈیزائن۔ دارشنی کے ساتھ واپسی۔‘
اُنہوں نے انسٹا اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے اس نئے اپارٹمنٹ کو اپنا ’ڈریم ہوم‘ قرار دیا۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، بالی وڈکی اس جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کانام تیمور ہے۔
اداکارہ کرینہ کپور دوسری بار حاملہ ہیں اور ان کے ہاں رواں ماہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے