میرپورخاص پریس کلب کے سال برائے 2021 کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو مبارک باد کا سلسلہ جاری

میرپورخاص:پاکستان سنی تحریک کے رہنماء التماس سابر، محمد علی چشتی، دانش ملک اور دیگر کی جانب سے میرپورخاص پریس کلب پہنچ کر نئی منتخب باڈی صدر راشد سلیم،نائب صدر نذیر پنھور، جنرل سیکرٹری شوکت پنھور، فنانس سیکرٹری عزیز خان، جوائنٹ سیکرٹری اظہر کریم جیلانی اور انفارمیشن سیکرٹری فہد سلطان چانڈیو کو سندھ کی ثقافت اجرک اور پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی پوری منتخب باڈی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا.