کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 سے زائد کان کن جانبجق ہو گئے

کوئٹہ:مچھ کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 سے زائد کان کن جانبجق ہو گئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مسلح افراد مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنے والے کان کنوں کو اغوا کر کے قریبی پہاڑیوں میں لے گئے اور انہیں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کئی کان کنوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو مچھ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس، انتظامیہ اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔