کورنگی ٹاؤن شپ میں سرکاری پلاٹوں پارکو ں پر انکروچمنٹ کی سرکاری رپورٹ تیار

سپریم کورٹ کی جانب سے یہ واضح کما دیئے جا چکے ہیں کہ کراچی میں سرکاری پلاٹوں پارکوں پلے گراؤنڈ اور دیگر رفاہی فلاحی پلاٹوں پر ان کو اس میں ختم کی جائے اس حوالے سے کے ڈی اے کی جانب سے محکمہ بلدیات کو ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کورنگی ٹاون شپ میں انکروچمنٹ کی فہرست تیار کرکے بھیجی گئی ہے ۔فہرست میں

مکمل تفصیلات کے ساتھ ساتھ تصویریں شواہد بھی پیش کیے گئے ہیں جو ان مقامات پر غیر قانونی قبضہ اور انکروچمنٹ کے حوالے سے ناقابل تردید شواہد کی منہ بولتی تصویر ہیں













———————

سندھ حکومت کے ترجمان،مشیر قانون،ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی گلبرگ میں قائم بارہ دری فیملی پارک کا تزئین نو کے بعد افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے پارکوں کو دوبارہ آباد کریں گے ہم شہر میں شجرکاری کرنے کے لیے کوشاں ہیں ٹی گراونڈ کو پبلک پارٹنر شپ کے اشتراک سے ایک مثالی منصوبہ بنانے جارہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو،میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی سمیرا حسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی امتیاز ابڑو، اسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈاکٹر احسان، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جنید علی شاہ و دیگر موجود تھے۔