ورلڈ میموری چیمپئن – پاکستان شاباش ثانیہ عالم۔

سال نو کے پہلے دن دنیا کو پاکستان کے عالمی چیمپئن دینے کی خبر سے اچھی خبر کیا ہوسکتی ہے! کچھ دیر پہلے ہی ورلڈ میموری چیمپئن شپ کے پریذیڈنٹ سے بات ہوئی اور یہ شاندار خبر ملی کہ پاکستان نے ورلڈ میموری چیمپئن شپ جیت لی ہے. یہ 30 سال میں پاکستان کی پہلی عالمی کامیابی ہے.
اس چیمپئن شپ کے حوالے سے درجنوں مرتبہ ٹونی بیوزان سے بات ہوئی. ایک خواب تھا کہ یہ چیمپئن شپ پاکستان میں کھیلی جائے مگر ہمارے پاس مطلوبہ سہولیات موجود نہیں تھیں. ایک خواب تھا کہ کبھی پاکستان اس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے. مگر چین کی مسلسل کامیابی اور ان کے کھلاڑیوں کی برتری دیکھ کر لگتا تھا، پاکستان کو عالمی چیمپئن بننے میں دس، بیس برس لگ جائیں گے. مگر الحمدللہ 2020 کے آخری دن وہ خواب متشکل ہوگیا. ثانیہ عالم اور اس کی ٹیم نے کمال کر دیا. ایما نے نہ صرف عالمی چیمپئن شپ جیتی بلکہ کئی ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیے جو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوں گے.