13سالہ بچی کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

ا یف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سال نو کا پہلا چائلڈ پورنو گرافی کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گلشن اقبال سےگرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ایف آئی کے مطا بق گرفتار ملزم 13سالہ بچی کو ہراساں کرنے کے ساتھ، غیر اخلاقی حرکتیں کرتا تھا، کارروائی بچی کی والدہ کی شکایت پر کی گئی، ملزم عبدالقدیم بچی کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے پیسوں کا تقاضا کررہا تھاملزم نے بچی کی تصاویر اس کی والدہ کو بھیجیں اور رقم مانگی، رقم نہ دینے پر بچی کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں، ایف آئی اے نے ملزم کا موبائل چیک کیا تو متاثرہ بچی کی کئی تصاویر بھی مل گئیں ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ نمبر 1/2021درج کیا گیا ہے۔

https://jang.com.pk/news/866314?_ga=2.15404854.1443111125.1609566084-1177617934.1609566084