سعودی ایوی ایشن گاکا نے نجی ایئرلائن سرین ایئر کو لائسنس جاری کردیا۔

پاکستان کی نجی ایئرلائن کو سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت مل گئی ، نجی ائیرلائن کا سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن جنوری کے وسط سے شروع ہوگا۔سعودی ایوی ایشن گاکا نے نجی ایئرلائن سرین ایئر کو لائسنس جاری کردیا۔گاگا نے نجی ایئرلائن سرین ائیر کو 2سال کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کیا ،ہرسال تجدید ہو گی ۔