پاکستان شاہینز نے کینٹربری کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی ہرادیا

پاکستان شاہینز نے لنکن، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کینٹربری کو7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کینٹربری کی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر 169 رنز بنائے، جواب میں پاکستان شاہینز نے ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے روحیل نذیر 69 اور حسین طلعت 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، کینٹربری کے شین ڈیوی نے 1 وکٹ حاصل کی ۔

کینٹربری کی اننگ میں ٹائلر لورٹن 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چیمبرلین 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

پاکستان شاہینز ٹیم اپنا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 3جنوری کونیوزی لینڈالیون کے خلاف کھیلے گی