سندھ کے سیکریٹری سروسز کرو نا کا شکارہوگئے چارج سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کے حوالے

سندھ کے سیکریٹری سروسز کرو نا کا شکارہوگئے چارج سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کے حوالے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے سیکورٹی سروسز ڈاکٹر سعیداحمد منگنیجو کو کرونا کا شکار ہونے کے بعد رخصت پر بھیج دیا اور ان کی ذمہ داریوں کا اضافی چارج سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن نسیم الغنی سہتو کو سونپ دیا گیا ہے۔ سیکرٹری سروسز ایسے موقع پر بیماری کی لپیٹ میں آنے کے بعد رخصت پر گئے ہیں جب صوبے میں سرکاری افسران کی بڑی تعداد نیب زدہ ہونے کی وجہ سے عدالتی ریڈار پر آ چکی ہے اور عدالتوں کی جانب سے واضح کا بعد جاری ہو چکے ہیں کہ انہیں فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے اور ان کی جگہ نئے افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔اس اہم اور مشکل مرحلے پر یہ ساری ذمہداریاں سیکرٹری سروسز اور ان کی ٹیم ادا کرتی ہے اس موقع پر سیکر یٹری سروسز کا بیمار ہو جانا محکمے کے لیے موجودہ چیلنجز کو مزید بڑھا رہا ہے دوسری جانب سے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کو درپیش چیلنجوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔


صوبائی حکومت کا پہلے ہی یہ موقف رہا ہے کہ اس کے پاس افسران کی کمی ہے اس لئے مختلف عہدوں کا اضافی چارج افسران کو دیکھ کر کام چلایا جا رہا ہے ایک یا ایک سے زائد عہدوں پر فائز افسران کی ذمہ داریوں اور کام کا بوجھ پہلے ہی زیادہ ہے اب مزید نیب زدہ افسران کے فارغ ہونے سے یہ ورک لوڈ ان افسران پر آجائے گا جو پہلے ہی ورک لوڈ کے نیچے دبے ہوئے ہیں ۔اب صوبائی حکومت کو ایسے افسران اور ملازمین سے کام لینے پر توجہ دینی پڑے گی جو کسی وجہ سے مختلف گریڈ میں تعیناتی کے منتظر ہیں ۔
دوسری جانب سرکاری افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے سیکورٹی سروسز سعیداحمد منگنیجو کے کرونا کا شکار ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل صحت یابی اور تندرستی کے لیے دعا کی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جیوے پاکستان اپنی انتظامیہ اور قارئین کی جانب سے دعاگو ہے کہ اللہ تعالی سیکورٹی سروسز سعیداحمد منگنیجو کو جلد صحت یاب کرے آمین