وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ مریم نواز کی جانب کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راجکماری دلیر آدمی کی بیٹی ہےجو مشکل پر دم دبا کربھاگ جاتا ہے، لاڈلی بتائے مودی کو گھربلا کرپگڑیاں پہنانے والا واپس کب آرہا ہے؟، راجکماری کرپشن کےگاڈ فادر کو بیچارہ اور معصوم پیش کرتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راجکماری دلیر آدمی کی بیٹی ہےجو مشکل پر دم دبا کربھاگ جاتا ہے، لاڈلی بتائے مودی کو گھربلا کرپگڑیاں پہنانے والا واپس کب آرہا ہے؟، راجکماری کرپشن کےگاڈ فادر کو بیچارہ اور معصوم پیش کرتی ہیں

Jeeveypakistan.com

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پانامہ رانی اتنا ذکر اپنے ابا جی کا نہیں کرتی جتنا عمران خان کا، پانامہ رانی کا ذکر واضح کرتا ہے کہ کون کس کے اعصاب پر سوار ہے، جھوٹوں کی راجکماری کو جھوٹی قسمیں اٹھانے پر شرم آنی چاہئے،لیکن کہاں؟۔

فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹوئٹر بیان میں مزید کہنا تھا کہ راجکماری دل پشوری کرنےکیلئے کشمیر میں تن، من اور دھن سے انتخابی مہم کرے، نتائج گلگت بلتستان سے مختلف نہیں ہوں گے

Courtesy Ary news